گالری تصاویر
پیوندهای مهم
  • پورتال امام خمینی
  • دفتر مقام معظم رهبری
  • ریاست جمهوری
  • معاونت امور مجلس
  • نقشه جامع علمی کشور
  • Ministry of Science, Research and Technology
  • صندوق احیا و بهره برداری از بناهای تاریخی و فرهنگی کشور
اخبار > پاک ایران قریبی تعلقات علاقائی امن کیلئے ضروری ہیں: پاکستانی اسپیکر


  پرنٹ        دوست کو ارسال

سیاسیات

پاک ایران قریبی تعلقات علاقائی امن کیلئے ضروری ہیں: پاکستانی اسپیکر

'اسد قیصر' نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر 'مہدی ہنردوست' کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی.
پاکستانی اسپیکر نے کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور موجودہ حکومت دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے کی خواہشمند ہے.
انہوں نے باہمی مفاد کے لئے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کو امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا.
ایرانی سفیر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کو اپنا شراکت دار تصور کرتا ہے.
مہدی ہنردوست نے مزید کہا کہ ایران کی قیادت اور حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات مستحکم بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے. 
انہوں نے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو سراہا.
ایرانی سفیر نے اس ملاقات میں پاکستانی اسپیکر کو سات سے آٹھ دسمبر تک ایرانی دارالحکومت تہران میں دوسری اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی بھی دعوت دی


12:07 - 8/11/2018    /    نمبر : 543844    /    نمایش کی تعداد : 3



بندکریں




اداره کل ارزیابی و نظارت
سامانه تایید اسناد کنسولی
برای تایید کلیه اسناد کنسولی و دانشجویی اعم از وکالتنامه ، گواهی امضا، تایید مدارک دانشجویی و پزشکی امکان پذیر است
سامانه روادید الکترونیکی
امکان دریافت روادید الکترونیک به صورت برخط در این سامانه تعبیه شده است
سامانه امور کنسولی و ایرانیان
در این سامانه کلیه فرم های کنسولی و قوانین مربوطه درج گردیده است
کليه حقوق اين سايت متعلق است به وزارت امور خارجه جمهوري اسلامي ايران